القرآن - سورۃ نمبر 82 الإنفطار
آیت نمبر 1-19
أَعُوذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اِذَا السَّمَآءُ انْفَطَرَتۡ ۞ وَاِذَا الۡكَوَاكِبُ انْتَثَرَتۡ ۞ وَاِذَا الۡبِحَارُ فُجِّرَتۡ ۞ وَاِذَا الۡقُبُوۡرُ بُعۡثِرَتۡ ۞ عَلِمَتۡ نَفۡسٌ مَّا قَدَّمَتۡ وَاَخَّرَتۡؕ ۞ يٰۤاَيُّهَا الۡاِنۡسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الۡكَرِيۡمِ ۞ الَّذِىۡ خَلَقَكَ فَسَوّٰٮكَ فَعَدَلَـكَ ۞ فِىۡۤ اَىِّ صُوۡرَةٍ مَّا شَآءَ رَكَّبَكَؕ ۞ كَلَّا بَلۡ تُكَذِّبُوۡنَ بِالدِّيۡنِ ۞ وَاِنَّ عَلَيۡكُمۡ لَحٰـفِظِيۡنَ ۞ كِرَامًا كَاتِبِيۡنَ ۞ يَعۡلَمُوۡنَ مَا تَفۡعَلُوۡنَ ۞ اِنَّ الۡاَبۡرَارَ لَفِىۡ نَعِيۡمٍۚ ۞ وَاِنَّ الۡفُجَّارَ لَفِىۡ جَحِيۡمٍ ۞ يَّصۡلَوۡنَهَا يَوۡمَ الدِّيۡنِ ۞ وَمَا هُمۡ عَنۡهَا بِغَآئِبِيۡنَؕ ۞ وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا يَوۡمُ الدِّيۡنِ ۞ ثُمَّ مَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا يَوۡمُ الدِّيۡنِؕ ۞ يَوۡمَ لَا تَمۡلِكُ نَفۡسٌ لِّنَفۡسٍ شَيۡــئًا ؕ وَالۡاَمۡرُ يَوۡمَئِذٍ لِّلَّهِ ۞
ترجمہ:
جب آسمان چر جائے گا۔ ۞ اور جب ستارے جھڑ پڑیں گے۔ ۞ اور جب سمندروں کو ابال دیا جائے گا۔ ۞ اور جب قبریں اکھاڑ دی جائیں گی۔ ۞ اس وقت ہر شخص کو پتہ چل جائے گا کہ اس نے کیا آگے بھیجا اور کیا پیچھے چھوڑا۔ ۞ اے انسان ! تجھے کس چیز نے اپنے اس پروردگار کے معاملے میں دھوکا لگا دیا ہے جو بڑا کرم والا ہے۔ ۞ جس نے تجھے پیدا کیا پھر تجھے ٹھیک ٹھیک بنایا، پھر تیرے اندر اعتدال پیدا کیا ؟ ۞ جس صورت میں چاہا، اس نے تجھے جوڑ کر تیار کیا۔ ۞ ہرگز ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ لیکن تم جزاء و سزا کو جھٹلاتے ہو۔ ۞ حالانکہ تم پر کچھ نگران (فرشتے) مقرر ہیں۔ ۞ وہ معزز لکھنے والے۔ ۞ جو تمہارے سارے کاموں کو جانتے ہیں۔ ۞ یقین رکھو کہ نیک لوگ یقینا بڑی نعمتوں میں ہوں گے۔ ۞ اور بدکار لوگ ضرور دوزخ میں ہوں گے۔ ۞ وہ اس میں جزاء و سزا کے دن داخل ہوں گے۔ ۞ اور وہ اس سے غائب نہیں ہوسکتے۔ ۞ اور تمہیں کیا پتہ کہ جزاء و سزا کا دن کیا چیز ہے ؟ ۞ ہاں تمہیں کیا پتہ کہ جزاء و سزا کا دن کیا چیز ہے ؟ ۞ یہ وہ دن ہوگا جس میں کسی دوسرے کے لیے کچھ کرنا کسی کے بس میں نہیں ہوگا، اور تمام تر حکم اس دن اللہ ہی کا چلے گا۔۞

0 Comments