آیت نمبر 11-32
أَعُوذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
كَلَّاۤ اِنَّهَا تَذۡكِرَةٌ ۞ فَمَنۡ شَآءَ ذَكَرَهٗۘ ۞ فِىۡ صُحُفٍ مُّكَرَّمَةٍ ۞ مَّرۡفُوۡعَةٍ مُّطَهَّرَةٍ ۞ بِاَيۡدِىۡ سَفَرَةٍ ۞ كِرَامٍۢ بَرَرَةٍؕ ۞ قُتِلَ الۡاِنۡسَانُ مَاۤ اَكۡفَرَهٗؕ ۞ مِنۡ اَىِّ شَىۡءٍ خَلَقَهٗؕ ۞ مِنۡ نُّطۡفَةٍؕ خَلَقَهٗ فَقَدَّرَهٗ ۙ ۞ ثُمَّ السَّبِيۡلَ يَسَّرَهٗ ۞ ثُمَّ اَمَاتَهٗ فَاَقۡبَرَهٗ ۞ ثُمَّ اِذَا شَآءَ اَنۡشَرَهٗؕ ۞ كَلَّا لَـمَّا يَقۡضِ مَاۤ اَمَرَهٗؕ ۞ فَلۡيَنۡظُرِ الۡاِنۡسَانُ اِلٰى طَعَامِهٖۤۙ ۞ اَنَّا صَبَبۡنَا الۡمَآءَ صَبًّا ۞ ثُمَّ شَقَقۡنَا الۡاَرۡضَ شَقًّا ۞ فَاَنۡۢبَتۡنَا فِيۡهَا حَبًّا ۞ وَّ عِنَبًا وَّقَضۡبًا ۞ وَّزَيۡتُوۡنًا وَّنَخۡلًا ۞ وَحَدَآئِقَ غُلۡبًا ۞ وَّفَاكِهَةً وَّاَبًّا ۞ مَّتَاعًا لَّـكُمۡ وَلِاَنۡعَامِكُمۡؕ ۞
ترجمہ:
دیکھو یہ (قرآن) نصیحت ہے ۞ پس جو چاہے اسے یاد رکھے ۞ قابل ادب ورقوں میں (لکھا ہوا) ۞ جو بلند مقام پر رکھے ہوئے (اور) پاک ہیں ۞ لکھنے والوں کے ہاتھوں میں ۞ جو سردار اور نیکو کار ہیں ۞ انسان ہلاک ہو جائے کیسا ناشکرا ہے ۞ اُسے (خدا نے) کس چیز سے بنایا؟ ۞ نطفے سے بنایا پھر اس کا اندازہ مقرر کیا ۞ پھر اس کے لیے رستہ آسان کر دیا ۞ پھر اس کو موت دی پھر قبر میں دفن کرایا ۞ پھر جب چاہے گا اسے اٹھا کھڑا کرے گا ۞ کچھ شک نہیں کہ خدا نے اسے جو حکم دیا اس نے اس پر عمل نہ کیا ۞ تو انسان کو چاہیئے کہ اپنے کھانے کی طرف نظر کرے ۞ بے شک ہم ہی نے پانی برسایا ۞ پھر ہم ہی نے زمین کو چیرا پھاڑا ۞ پھر ہم ہی نے اس میں اناج اگایا ۞ اور انگور اور ترکاری ۞ اور زیتون اور کھجوریں ۞ اور گھنے گھنے باغ ۞ اور میوے اور چارا ۞ (یہ سب کچھ) تمہارے اور تمہارے چارپایوں کے لیے بنایا ۞

0 Comments