سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
قسط نمبر (۱)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کا شجرۂ نسب
حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لقد جاکم رسول من انفسکم کو فا کے فتحہ کے ساتھ تلاوت فرمایا۔ جس کے معنی یہ ہیں کہ بے شک آئے تمہارے پاس اللہ کے رسول تمہارے اشرف اور افضل اور سب سے زیادہ نفیس خاندان سے۔
اس ایت کی تلاوت کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کہ میں اعتبار حسب نسب کے تم سب سے افضل اور بہتر ہوں، میرے آبا و اجداد میں حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر اب تک کہیں زنا نہیں سب نکاح ہے۔
قیصر روم میں جب ابو سفیان (جس وقت وہ ایمان نہیں لائے تھے)سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نسب کے متعلق یہ سوال کیا کہ ان کا نسب کیسا ہے ،صحیح بخاری کے یہ الفاظ ہیں کہ ابو سفیان نے یہ جواب دیا کہ وہ ہم میں بڑے نسب والے ہیں۔
حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کا نسب مبارک اور عدنان تک متفق ہے۔اور عدنان کا حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے ہونا بھی متفق ہے۔اور اس کے آگے کا نسب صحیح روایات سے ثابت نہیں ہے۔
محمد صلی اللہ علیہ وسلم
عبداللہ
عبدالمطلب
ہاشم
عبد مناف
قصی
کلاب
مرہ
کعب
لوی
غالب
فہر
مالک
نضر
کنانہ
خزیمہ
مدرکہ
الیاس
مضر
نزار
معد
عدنان




0 Comments