سورۃ الغاشیۃ آیت1سے 16
سورۃ الغاشية آیت نمبر 1سے 16
هَلۡ اَتٰٮكَ حَدِيۡثُ الۡغَاشِيَةِؕ ۞ وُجُوۡهٌ يَّوۡمَئِذٍ خَاشِعَةٌ ۞ عَامِلَةٌ نَّاصِبَةٌ ۞ تَصۡلٰى نَارًا حَامِيَةً ۞ تُسۡقٰى مِنۡ عَيۡنٍ اٰنِيَةٍؕ ۞ لَـيۡسَ لَهُمۡ طَعَامٌ اِلَّا مِنۡ ضَرِيۡعٍۙ ۞ لَّا يُسۡمِنُ وَلَا يُغۡنِىۡ مِنۡ جُوۡعٍؕ ۞ وُجُوۡهٌ يَّوۡمَئِذٍ نَّاعِمَةٌ ۞ لِّسَعۡيِهَا رَاضِيَةٌ ۞ فِىۡ جَنَّةٍ عَالِيَةٍۙ ۞ لَّا تَسۡمَعُ فِيۡهَا لَاغِيَةً ۞ فِيۡهَا عَيۡنٌ جَارِيَةٌ ۞ فِيۡهَا سُرُرٌ مَّرۡفُوۡعَةٌ ۞ وَّاَكۡوَابٌ مَّوۡضُوۡعَةٌ ۞ وَّنَمَارِقُ مَصۡفُوۡفَةٌ ۞ وَّزَرَابِىُّ مَبۡثُوۡثَةٌ ۞
کیا تمہیں اس واقعے (یعنی قیامت) کی خبر پہنچی ہے جو سب پر چھا جائے گا ؟ ۞ بہت سے چہرے اس دن اترے ہوئے ہوں گے۔ ۞ مصیبت جھیلتے ہوئے، تھکن سے چور۔ ۞ وہ دہکتی ہوئی آگ میں داخل ہوں گے۔ ۞ انہیں کھولتے ہوئے چشمے سے پانی پلایا جائے گا۔ ۞ ان کے لیئے ایک کانٹے دار جھاڑ کے سوا کوئی کھانا نہیں ہوگا۔ ۞ جو نہ جسم کا وزن بڑھائے گا اور نہ بھوک مٹائے گا۔ ۞ بہت سے چہرے اس دن تروتازہ ہوں گے۔ ۞ (دنیا میں) اپنی کی ہوئی محنت کی وجہ سے پوری طرح مطمئن۔ ۞ عالیشان جنت میں ہوں گے ۞ جس میں وہ کوئی لغو بات نہیں سنیں گے۔ ۞ اس جنت میں بہتے ہوئے چشمے ہوں گے۔ ۞ اس میں اونچی اونچی نشستیں ہوں گی۔ ۞ اور سامنے رکھے ہوئے پیالے۔ ۞ اور قطار میں لگائے ہوئے گداز تکیے۔ ۞ اور بچھے ہوئے قالین۔ ۞۔

0 Comments