سورۃالإنشقاق
آیت نمبر 1-25
أَعُوذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اِذَا السَّمَآءُ انْشَقَّتۡ ۞ وَاَذِنَتۡ لِرَبِّهَا وَحُقَّتۡ ۞ وَاِذَا الۡاَرۡضُ مُدَّتۡؕ ۞ وَاَلۡقَتۡ مَا فِيۡهَا وَتَخَلَّتۡ ۞ وَاَذِنَتۡ لِرَبِّهَا وَحُقَّتۡؕ ۞ يٰۤاَيُّهَا الۡاِنۡسَانُ اِنَّكَ كَادِحٌ اِلٰى رَبِّكَ كَدۡحًا فَمُلٰقِيۡهِۚ ۞ فَاَمَّا مَنۡ اُوۡتِىَ كِتٰبَهٗ بِيَمِيۡنِهٖۙ ۞ فَسَوۡفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَّسِيۡرًا ۞ وَّيَنۡقَلِبُ اِلٰٓى اَهۡلِهٖ مَسۡرُوۡرًا ۞ وَاَمَّا مَنۡ اُوۡتِىَ كِتٰبَهٗ وَرَآءَ ظَهۡرِهٖۙ ۞ فَسَوۡفَ يَدۡعُوۡا ثُبُوۡرًا ۞ وَّيَصۡلٰى سَعِيۡرًا ؕ ۞ اِنَّهٗ كَانَ فِىۡۤ اَهۡلِهٖ مَسۡرُوۡرًا ۞ اِنَّهٗ ظَنَّ اَنۡ لَّنۡ يَّحُوۡرَ ۞ بَلٰٓى ۛۚ اِنَّ رَبَّهٗ كَانَ بِهٖ بَصِيۡرًا ۞ فَلَاۤ اُقۡسِمُ بِالشَّفَقِۙ ۞ وَالَّيۡلِ وَمَا وَسَقَۙ ۞ وَالۡقَمَرِ اِذَا اتَّسَقَۙ ۞ لَتَرۡكَبُنَّ طَبَقًا عَنۡ طَبَقٍؕ ۞ فَمَا لَهُمۡ لَا يُؤۡمِنُوۡنَۙ ۞ وَاِذَا قُرِئَ عَلَيۡهِمُ الۡقُرۡاٰنُ لَا يَسۡجُدُوۡنَ ؕ ۩ ۞ بَلِ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا يُكَذِّبُوۡنَ ۞ وَاللّٰهُ اَعۡلَمُ بِمَا يُوۡعُوۡنَ ۞ فَبَشِّرۡهُمۡ بِعَذَابٍ اَلِيۡمٍۙ ۞ اِلَّا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمۡ اَجۡرٌ غَيۡرُ مَمۡنُوۡنٍ ۞
ترجمہ:
جب آسمان پھٹ پڑے گا۔ ۞ اور وہ اپنے پروردگار کا حکم سن کر مان لے گا، اور اس پر لازم ہے یہی کرے۔ ۞ اور جب زمین کو کھینچ دیا جائے گا۔ ۞ اور اس کے اندر جو کچھ ہے وہ اسے باہر پھینک دے گی اور خالی ہوجائے گی۔ ۞ اور وہ اپنے پروردگار کا حکم سن کر مان لے گی، اور اس پر لازم ہے کہ یہی کرے (اس وقت انسان کو اپنا انجام معلوم ہوجائے گا) ۞ اے انسان ! تو اپنے پروردگار کے پاس پہنچنے تک مسلسل کسی محنت میں لگا رہے گا، یہاں تک کہ اس سے جا ملے گا۔ ۞ پھر جس شخص کو اس کا اعمال نامہ اس کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا۔ ۞ اس سے تو آسان حساب لیا جائے گا۔ ۞ اور وہ اپنے گھر والوں کے پاس خوشی مناتا ہوا واپس آئے گا۔ ۞ لیکن وہ شخص جس کو اس کا اعمال نامہ اس کی پشت کے پیچھے سے دیا جائے گا۔ ۞ وہ موت کو پکارے گا ۞ اور بھڑکتی ہوئی آگ میں داخل ہوگا۔ ۞ پہلے وہ اپنے گھر والوں کے درمیان بہت خوش رہتا تھا۔ ۞ اس نے یہ سمجھ رکھا تھا کہ وہ کبھی پلٹ کر (اللہ کے سامنے) نہیں جائے گا۔ ۞ بھلا کیوں نہیں ؟ اس کا پروردگار اسے یقینی طور پر دیکھ رہا تھا۔ ۞ اب میں قسم کھاتا ہوں شفق کی۔ ۞ اور رات کی اور ان تمام چیزوں کی جنہیں وہ سمیٹ لے۔ ۞ اور چاند کی جب وہ بھر کو پورا ہوجائے۔ ۞ کہ تم سب ایک منزل سے دوسری منزل کی طرف چڑھتے جاؤ گے۔ ۞ پھر ان لوگوں کو کیا ہوگیا ہے کہ وہ ایمان نہیں لاتے ؟ ۞ اور جب ان کے سامنے قرآن پڑھا جاتا ہے تو وہ سجدہ نہیں کرتے ؟ ۞ بلکہ یہ کافر لوگ حق کو جھٹلاتے ہیں۔ ۞ اور جو کچھ یہ جمع کر رہے ہیں، اللہ کو خوب معلوم ہے۔ ۞ اب تم انہیں ایک دردناک عذاب کی خوشخبری سنا دو۔ ۞ البتہ جو لوگ ایمان لے آئے ہیں اور انہوں نے نیک عمل کیے ہیں، ان کو ایسا ثواب ملے گا جو کبھی ختم نہیں ہوگا۔۞

0 Comments