تفسیر سورۃ البلد 11سے 16

 تفسیر سورۃ البلد 11سے 16


تفسیر سورۃ البلد 11سے 16

 سورۃ البلدآیت نمبر 11سے16

فَلَا اقۡتَحَمَ الۡعَقَبَةَ ۞ وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا الۡعَقَبَةُ ۞ فَكُّ رَقَبَةٍ ۞ اَوۡ اِطۡعٰمٌ فِىۡ يَوۡمٍ ذِىۡ مَسۡغَبَةٍ ۞ يَّتِيۡمًا ذَا مَقۡرَبَةٍ ۞ اَوۡ مِسۡكِيۡنًا ذَا مَتۡرَبَةٍ ۞

پھر وہ اس گھاٹی میں داخل نہیں ہوسکا۔ ۞ اور تمہیں کیا پتہ کہ وہ گھاٹی کیا ہے ؟ ۞ کسی کی گردن (غلامی سے) چھڑا دینا ہے۔ ۞ یا پھر کسی بھوک والے دن میں کھانا کھلا دینا ۞ کسی رشتہ دار یتیم کو۔ ۞ یا کسی مسکین کو جو مٹی میں رل رہا ہو۔ ۞


وہ شخص (دین کی) گھاٹی میں سے ہو کر نہ نکلا (دین کے کاموں کو اس لئے گھاٹی کہا کہ نفس پر شاق ہے) اور آپ کو معلوم ہے کہ گھاٹی (سے) کیا (مراد) ہے وہ کسی (کی) گردن کا (غلامی سے) چھڑا دینا ہی یا کھانا کھلانا فاقہ کے دن میں کسی رشتہ دار یتیم کو یا کسی خاک نشین محتاج کو (یعنی ان احکام الہیہ کو بجالانا چاہئے تھا)


Post a Comment

0 Comments