سورۃالغاشیۃ آیت 22سے26

 سورۃالغاشیۃ آیت 22سے26


سورۃ الغاشیۃ 22سے 26

لَـسۡتَ عَلَيۡهِمۡ بِمُصَۜيۡطِرٍۙ ۞

آپ کو ان پر زبردستی کرنے کے لیے مسلط نہیں کیا گیا۔

 آنحضرت ﷺ کو کافروں کی ہٹ دھرمی سے جو تکلیف ہوتی تھی، اس پر آپ کو یہ تسلی دی گئی ہے کہ آپ کا فریضہ صرف تبلیغ کر کے پورا ہوجاتا ہے، آپ پر یہ ذمہ داری نہیں ہے کہ انہیں زبردستی مسلمان بنائیں۔ اس میں ہر مبلغ اور حق کے داعی کے لیے بھی یہ اصول بیان فرمایا گیا ہے کہ اسے اپنا تبلیغ کا فریضہ ادا کرتے رہنا چاہیے اور یہ نہ سمجھنا چاہیے کہ وہ ان سے زبردستی اپنی بات منوانے کا ذمہ دار ہے۔


اِلَّا مَنۡ تَوَلّٰى وَكَفَرَۙ ۞ فَيُعَذِّبُهُ اللّٰهُ الۡعَذَابَ الۡاَكۡبَرَؕ ۞ اِنَّ اِلَيۡنَاۤ اِيَابَهُمۡۙ‏ ۞ ثُمَّ اِنَّ عَلَيۡنَا حِسَابَهُمْ۞

ہاں مگر جو کوئی منہ موڑے گا، اور کفر اختیار کرے گا۔ ۞ تو اللہ اس کو بڑا زبردست عذاب دے گا۔ ۞ یقین جانو ان سب کو ہمارے پاس ہی لوٹ کر آنا ہے۔ ۞ پھر یقینا ان کا حساب لینا ہمارے ذمے ہے۔۞


Post a Comment

0 Comments